14 جولائی 2026 - 15:20
مآخذ: ابنا
بیروت بندرگاہ کے کنٹینر یارڈ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع بندرگاہ کے کنٹینر یارڈ میں منگل کے روز بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل آسمان کی جانب اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع بندرگاہ کے کنٹینر یارڈ میں منگل کے روز بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل آسمان کی جانب اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کا عمل تاحال جاری ہے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجہ بھی فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha